14 جون ، 2015
مظفرآباد...........آزاد کشمیر کے سابق وزیر جنگلات اورجیو نیوز کے پروگرام خبر ناک کے ہردلعزیز کردار علی میر کے والد میرعلی اکبرطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کو مظفر آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر جنگلات میر علی اکبر طویل علالت کے باعث تہتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ مظفرآباد کے نواحی علاقے سید پور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزرا، ارکان اسمبلی ، سیاسی و سماجی شخصیات ،اعلیٰ سرکاری افسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت ہونے کے علاوہ جیو نیوز کے پروگرام خبر ناک کے مرکزی کردار علی میر کے والد تھے۔