14 جون ، 2015
لاہور..........نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، حکومتی دباؤ سے متعلق تحریک انصاف کابیان مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا ملازمین کو احتجاجی مہم پر اُکسایا، اس نے مذموم مہم کے ذریعے نادرا اور اس کے چیرمین پر دباؤ ڈالا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی رپورٹ کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔