پاکستان
14 جون ، 2015

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور..........پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا، گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ سوات میں بھی کالے بادل جم کر برسے۔ کالے بادل،تیز آندھی،گردآلود ہوا اور برکھارت ۔اسلام میں کالے بادل چھائےاور دیکھتے دیکھتے خوب برسے۔ہرے بھرے درخت نکھر گئے اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ پنجاب کے شہر ملتان،مظفر گڑھ، چیچہ وطنی ، بہاول پور ،ڈی جی خان اور راجن پور سمیت دیگر شہروں میں بادل گرجے بھی اور برسے بھی۔باران رحمت برستے ہی گرمی کا زور بھی ٹوٹا اور موسم بھی ہوا سہانا۔ چھٹی کا دن اور رم چھم ۔شہری بھلا گھروں میں کیسے بیٹھتے۔شہریوں نے کیا تفریحی مقامات کا رخ۔منچھلوں نے کی موج مستی تو بچوں نے بھی خوب تفریح کی۔خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں شام ڈھلتے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہوگیا جبکہ بلوچستان اور سندھ کے شہریوں کو برسنے والے بادلوں کا انتظار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالا، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47،دادو 46،اورلاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :