14 جون ، 2015
لاہور........... و زیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی اینڈ کمپنی نے صوبے کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی، پنجاب بینک کو لوٹنے اور این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث افراد کو کون نہیں جانتا؟ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے دور کے تمام منصوبے لوٹ مار اور کرپشن سے عبارت تھے، کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچا، لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اب پرویزالٰہی صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں سے پریشان ہیں۔