14 جون ، 2015
کراچی.......... پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر مظالم میں بھارت بھی ملوث ہے ،برما کے مسلمانوں پر مظالم عرب لیگ اور او آئی سی کو کیوں نظر نہیں آرہے۔ سنی تحریک کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آئی ایس آئی پل کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقعے پر شاہد غوری کا کہنا تھا کہ میانمار کے مسلمانوں سے ہمارا روحانی رشتہ ہے، ان پر مظالم برداشت نہیں کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے افسر اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے، ان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔