15 جون ، 2015
اوکاڑہ .......اوکاڑہ کےقصبےحویلی لکھا میں ایک گھر میں آتش بازی کےسامان میں دھماکےسےماں بیٹی ہلاک اور2بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کےمطابق حویلی لکھاکےمحلہ مندر والا میں عبدالستار شیخ اپنے گھر میں پٹاخےوغیرہ تیارکرتا تھا،صبح کےوقت آتش گیر مادہ دھماکےسےپھٹ گیاجس سےگھرمیں آگ لگ گئی۔دھماکے سے عبدالستار شیخ کی بیوی فوزیہ اور بیٹی عابدہ موقع پر ہلاک ہو گئیں۔اس کی2بیٹیوں زاہدہ اور رابعہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔