پاکستان
15 جون ، 2015

بھارت سمیت کئی ممالک اقتصادی راہداری سے خائف ہیں،صدر مملکت

 بھارت سمیت کئی ممالک اقتصادی راہداری سے خائف ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد........ صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ صرف بھارت ہی نہیں، کئی اور ممالک بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خائف ہیں۔ یہی وقت ہے کہ پوری قوم حکومت اور افواج کے ساتھ کھڑی ہو اور دشمنوں کے ناپاک عزائم ، ناکام بنا دے۔نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں کانوکیشن سے خطاب میں صدر مملکت ممنون حسین نے شرکا کو موجودہ حالات اور بھارتی سازشوں سےخبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اکنامک کوریڈور کی کھلم کھلا مخالفت سے اس کے عزائم سامنے آگئے ہیں ۔عوام کسی بھی ردعمل کے بجائے حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہو ۔صدر نے قوم کو خبردار کیا کہ اس وقت ہمیشہ سے زیادہ اتحادو اتفاق کی ضرورت ہے ، ملک کی قسمت بدلنے کا یہی موقع ہے۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ صرف بھارت کے علاوہ دیگر طاقتیں بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلنے سے روکنا چاہتی ہیں ۔عوام ایسے لوگوں کی باتوں پر بھی کان نہ دھریں جو بے وجہ ہر کام میں کیڑے نکالنے کے عادی ہیں ۔

مزید خبریں :