پاکستان
15 جون ، 2015

لاہور:7 گھنٹے بعد بھی لبرٹی مارکیٹ اسٹور کی آگ بے قابو

لاہور:7 گھنٹے بعد بھی  لبرٹی مارکیٹ  اسٹور کی آگ بے قابو

لاہور.......لاہورمیں لبرٹی مارکیٹ کے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورمیں صبح پانچ بجے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔فائربریگیڈ اور ریسکیوکی 12گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ آگ سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا،شیشے ٹوٹنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔لبرٹی مارکیٹ لاہور کے چھ منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ اور ون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں ،تاہم آگ بجھنے کے بجائے بھڑکتی چلی گئی۔آگ کے شعلوں نےپہلے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کی بالائی منزلوں،پھر گراؤنڈ فلور اور تہہ خانے کو لپیٹ میں لیا۔اسٹور مالک کے مطابق آگ کے دوران چھ افراد معمولی زخمی ہوئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ا سٹور انتظامیہ کے مطابق بالائی منزل پر گودام جبکہ دیگر فلورز پر گراسری ، کراکری ، کھلونے اور دیگر اشیائے ضروریہ رکھی تھیں ۔ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ آگ کو جلد بجھانےکیلیے ہر کوشش اور تدبیر کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :