15 جون ، 2015
کراچی......سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کراچی کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ دشمن نت نئے طریقے آزما رہا ہے، پولیس سسٹم میں بھی جدت لانی ہو گی۔ اسی تقریب میں شریک سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ نے بھی ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری، اغوا برائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں کافی کمی آئی ہے،امید ہےجنرل راحیل شریف سندھ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔