12 مئی ، 2012
ممبئی…آئی پی ایل فائیو میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پانچویں ایڈیشن میں کول کتہ نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گے ، دوسرے میچ میں دلی ڈیئر ڈیولز ، چنائے سپر کنگز سے مقابلہ کرے گی۔ دو میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں آج پہلا میچ ایونٹ کی دوسری بہترین ٹیم کول کتہ نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جارہا ہے ، اب تک ایونٹ میں 60 میچز ہوچکے ہیں لیکن دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن پہلی مرتبہ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی ، ممبئی انڈینز کو پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے کول کتہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی ، دوسرا میچ دلی ڈیئر ڈیولز اور چنائے سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کیے ہوئے دلی ڈیئر ڈیولز تو باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بناسکتی ہے ، لیکن چنائے سپر کنگز کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے دلی کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا ، دونوں میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔