پاکستان
16 جون ، 2015

زرداری کی تقریر کا مقصد ممکنہ کارروائی کو روکنا ہوسکتا ہے،مظہر عباس

زرداری کی تقریر کا مقصد ممکنہ کارروائی کو روکنا ہوسکتا ہے،مظہر عباس

کراچی........آصف زرداری کے خطاب پر سیاست دانوں اور تجزیہ کاروں نے کیا ردعمل ظاہر کیا، آپ کو دکھاتے ہیں۔ تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جارحانہ تقریر کا مقصد شاید یہ ہے کہ ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں کوئی کارروائی ہونے والی ہے، تو اسے روکا جا سکے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی تقریر کسی کے خلاف نہیں، جمہوریت کے حق میں تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی قیادت کو میچورٹی کا اظہار کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :