12 مئی ، 2012
لاہور… کرکٹ سری لنکا نے اگست میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے جیو نیوز سے گفت گو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹ سری لنکا نے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد سے معذرت کرلی ہے کیونکہ انہی تاریخوں میں سری لنکن کرکٹ لیگ کا انعقاد ہوگا ، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔ اس سے قبل کرکٹ سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کردی تھی ، گزشتہ ماہ جب سری لنکا نے سیریز کی میزبانی کیلئے حامی بھری تھی تو اس وقت سری لنکن پریمیئر لیگ کے کوئی امکانات نہیں تھے۔