18 جون ، 2015
گال .....گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم احمد شہزاد،محمد حفیظ،اظہر علی،یونس خان، مصبا الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد،وہاب ریاض، جنید خان، یاسر شاہ اورذوالفقار بابر پر مشتمل ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میںکشال سلوا، دیمتھ کرونا رتنے، کمار سنگاکارا، لہیرو تھریمانے، انجلو میتھیوز، کتھیرو وان ویتھاناگے، دنیش چندیمل، دھمیکا پرساد، دلرووان پریرا، رنگانا ہیراتھ اور نووان پردیپ شامل ہیں۔بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل بغیر کوئی بال کرائے منسوخ کردیا گیا تھا،یہاں تک کہ ٹاس کی نوبت بھی نہیں آئی اوردونوں ٹیمیں ہوٹل سے باہر بھی نہ نکل سکیں ۔میچ آفیشلزنے دوسرے سیشن میں گراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا تھااور فیصلہ کیا تھا کہ دوسرے دن کا کھیل وقت سے 15 منٹ پہلے شروع کیا جائے گا۔