دلچسپ و عجیب
18 جون ، 2015

73سالہ برطانوی شہری کا465فٹ اونچی کرین سے بنجی جمپنگ کا ریکارڈ

73سالہ برطانوی شہری کا465فٹ اونچی کرین سے بنجی جمپنگ کا ریکارڈ

لندن......73سالہ برطانوی شخص465فٹ اونچی کرین سے بنجی جمپنگ کرکے نیا ریکارڈقائم کر دیا ۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ریووڈ کوک نے برطانوی کاؤنٹی گلوسیسٹر شائرمیں 465فٹ اونچی کرین سے بنجی جمپنگ کرتے ہوئے 380فٹ کااپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑنے کی ٹھانی اور اپنی عمر کی پرواہ کئے بغیر کمر رسی سے کس کر کرین پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر جہاں ریووڈ کے ٹرینر اور فیملی کے لوگ موجود تھے، وہیں ڈاکٹرز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار تھے ،تاہم بہادری اور ہمت کاحیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے خطروں کی اس معمر کھلاڑی نے 465فٹ اونچی کرین سے جمپ لگا دی۔اپنے اس مہم میں نہ صرف ریووڈ کامیاب قرار پائے بلکہ یہ ریکار ڈ ساز کارنامہ بھی انجام دے کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

مزید خبریں :