انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2015

تھرل سے بھرپور پولیٹکل ڈرامہ فلم ’دی رَننر‘ کا پہلا ٹریلر جاری

تھرل سے بھرپور پولیٹکل ڈرامہ فلم ’دی رَننر‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی وڈ.......ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار، فلمساز و پروڈیوسر نکولس کیج کی تھرل سے بھرپور نئی پولیٹکل ڈرامہ فلم ’دی رَننر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار آسٹن اسٹارک کی اس سنسنی خیز فلم میں نکولس کیج مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے، جس کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں کونی نیلسن، پیٹر فونڈا، سارہ پالسنا اور وینڈل پیئرس شامل ہیں۔ بنگو گبل من اور ایریکا ہیمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ، اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیاست دان کے گِرد گھوم رہی ہے، جو آئل کے تنازعے اور اسکینڈلز کا شکار ہو کر شدید مشکلات میں پھنس جاتا ہے اور حکامِ بالا کی جانب سے نہ صرف کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بلکہ اپنی نااہلی کا اعتراف کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔ ال کیمی پکچرز کے تحت بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم رواں سال 7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :