19 جون ، 2015
نیو یارک.......امریکہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹوائلٹ پیپرزسے عروسی ملبوسات تیار کر نے کا انو کھا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔نیو یارک میں منعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں دس ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور سفید رنگ کے ٹوائلٹ رولز ،گِلو،مو تیوں،دھاگے اور ٹیپ کا استعما ل کر تے ہوئے منفرد اور دلکش عروسی ملبو سات تیار کیے جنھیں ماڈلز نے پہن کر ریمپ پر واک بھی کی۔ اس مقابلے میںDonna Pope Vincler نامی خاتون کے تین ماہ میں تیار کر دہ 22ٹوائلٹ پیپر رولز سے بنے عروسی لباس کو پہلے انعام کا حقداد ٹھہر ایا گیا اوراس سستے ترین لبا س کی تیاری کے صلے میں انھیں دس ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی۔