کھیل
19 جون ، 2015

گال ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرسری لنکا6وکٹوں پر273رنز

گال ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرسری لنکا6وکٹوں پر273رنز

گال......گال ٹیسٹ کے تیسرے روزکھانے کے وقفے پر سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنالئے۔ کشال سلوا 113اورپریرا 11رنزکے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 178رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا،پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی اور میتھیوز19رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔پانچویں وکٹ چندیمل کی گری،انہوں نے 23رنزبناکر پویلین کی راہ لی، وتھاناگے18رنز بناسکے۔ دوسری طرف کشال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےسنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے۔وہاب ریاض نے 3،محمد حفیظ نے 2جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :