19 جون ، 2015
اسلام آباد........وزیر اعظم ہاؤ س ذرائع کا کہناہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعظم نوازشریف سےآصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ذرائع وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سےآصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا۔اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا ہے اورآج ہونےوالے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے شرکت کےلئے نیم رضا مندی کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم خود نہ آئے تو کوئی وفد شرکت کرئے گا۔تاہم ان خبروں کی وزیر اعظم ہاؤس ذرائع نے تردید کردی۔