19 جون ، 2015
کراچی.......کراچی کی احتساب عدالت نے سیہون میونسپل اتھارٹی کے تین افسروں اور سابق ٹی ایم او سجاول کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔سیہون میونسپل اتھارٹی کے سابق ٹی ایم او رحمت اللہ میمن، موجودہ ٹی ایم او ظہور شاہانی اور انجینئر ادریس میمن پر کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں خورد بردکا الزام ہے۔۔سجاول کے سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری پر 10 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ممتاز زرداری کے پاس ٹی ایم اوکے عہدے کے علاوہ دیگر عہدے بھی تھے۔ تمام ملزمان کو گزشتہ روزنیب نے گرفتار کیا تھا۔