کھیل
12 مئی ، 2012

سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت، بھارتی فیصلہ خوش آئند ہے، عبدالقادر

سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت، بھارتی فیصلہ خوش آئند ہے، عبدالقادر

پشاور … سابق لیگ اسپنر عبدالقادرنے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے کرکٹ چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیاہے۔ پشاور میں انٹر کلب اکیڈمیز کے افتتاح کے موقع چیف کوآرڈی نیٹر کلب کرکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابقہ لیگ اسپنر عبدالقادر نے پشاور میں کلب کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے نچلی سطح سے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے کرکٹ چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید خبریں :