پاکستان
19 جون ، 2015

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

کوئٹہ .......کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیااور مغربی بائی پاس روڈ بند کردی ۔ہزارہ ٹاون اور ملحقہ علاقوں کےرہائشی مغربی بائی پاس پر جمع ہوگئے، جن میں بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے ۔ انہوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا ، سڑک بلاک کردی اور کیسکو حکام کیخلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کےعلاقوں میں 18 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جو شدید گرمی میں ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے صورت حال میں فوری طور پر بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :