19 جون ، 2015
راولپنڈی ......آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر 2 کے دوران پاک فضائیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگردہلاک کردئیے ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی میں 18دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ نے اہم کارروائی کی ہے اور اہم دہشتگرد کمانڈر سمیت 20دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے جو کہ بڑی کامیابی ہے۔