کھیل
19 جون ، 2015

آئی سی سی نےبھارتی کپتان دھونی پرمیچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ

آئی سی سی نےبھارتی کپتان دھونی پرمیچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ

ڈھاکا.....انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےبھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پرمیچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کردیا ہے۔بھارتی کپتان نے پہلےون ڈے انٹرنیشنل میں رنز بناتےہوئےحریف بولرکو کہنی مار کردھکادیا تھا۔آئی سی سی نے بنگلا دیش کے بولر مستفیض پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کو دنیائے کرکٹ کاکیپٹن کول سمجھا جاتا ہے،لیکن شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ان کا انداز کچھ بدلہ بدلہ سا نظر آیا،ممکن ہے بنگلا دیش سے ممکنہ شکست دیکھتے ہوئے وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہوں۔تب ہی انہوں نے حریف بولرمستفیض کو زور کی کہنی مارکر دھکا دیا جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔مسفیض کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑالیکن جب وہ واپس آئے تو انہوں نے بھی اپنا غصہ بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے نکالا،میچ میں پانچ وکٹ حاصل کیں۔ دھونی کےلیے بھی یہ میچ نا صرف بنگلادیش سے 79 رنز کی شکست بلکہ ان کے کئیریر پر لگنے والے اس بد نماداغ کی وجہ سے بھی یاد گار رہے گا۔

مزید خبریں :