19 جون ، 2015
اسلام آباد .......تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بتائے کہ وہ24 نام کونسے ہیں جن کیلئے اتنا واویالا مچایا جارہاہے ، نیشنل ایکشن پلان پر ایک سال سے عمل درامد ہورہا تھا جس کے وزیراعلی سندھ کپتان تھے ، لیکن اچانک اس آپریشن پر اعتراض اٹھادیا ۔پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈيا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپی گئی ہے لیکن منتخب حکومت رکاوٹ بن رہی ہے ، اگر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو ٹیرر فنانسنگ کو چوک کرنا ہوگا ۔ انہوں نے نے کہاکہ عوام یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف متحدہ نے سندھ حکومت کا دیا گیا بجٹ مسترد کردیا دوسری طرف افطار پارٹی کی دعوت قبول کرلی ہے ، یہ ہوکیا رہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت کا سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعوی بھی غلط نکلا ۔