19 جون ، 2015
لاہور ......وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ریاستی اداروں پر چڑھائی کرنے کے بجائے اپنے مسلسل زوال پر غور کرے۔ ایک بیان میں سعد رفیق نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے مسلم لیگ ن کے اچھے تعلقات تھے، ہیں اور رہینگے، میثاق جمہوریت ایک زندہ دستاویز ہے ۔ بنانےوالےبھی اِسے مسترد نہیں کر سکتے۔ سعد رفیق نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سیاسی افق پر قائم رہے لیکن تدبر اور بردباری کا مظاہرہ کرے۔