پاکستان
19 جون ، 2015

آئی جی ایف سی کا وزیرداخلہ چوہدری نثارکو ٹیلی فون

آئی جی ایف سی کا وزیرداخلہ چوہدری نثارکو ٹیلی فون

اسلام آباد...... وزارت داخلہ کے مطابق آئی جی ایف سی نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس سے تعلق میں پکڑےجانے والے افراد کی سیاسی وابستگی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، قانونی تقاضے پورے کر کے ہی تفتیش کا عمل شروع ہوسکتا ہے ۔آئی جی ایف سی نے وزیر داخلہ کو ٹیلی فون کر کے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزموں کے بارے میں بریف کیا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا پارٹی سے ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی ایف سی نےرات گئے وزیر داخلہ کو ٹیلی فون کیا اور عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا پارٹی سے ہے۔گرفتار افراد کے بارے میں وہی شواہد اور ثبوت ریکارڈ پر ہیں جو برطانوی پولیس نے حکومت کو مہیا کیے تھے۔ قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے ہی تفتیش کا عمل شروع ہو سکتا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے بین الاقوامی مضمرات ہیں ، کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے وزارت داخلہ کے ترجمان سے رجوع کیا جائے۔

مزید خبریں :