پاکستان
19 جون ، 2015

ہمارے خلاف دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا، فاروق ستار

ہمارے خلاف دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا، فاروق ستار

اسلام آباد ......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی اور جماعت اسلامی، متحدہ کیخلاف دھاندلی کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، ہمارے خلاف جعلی مینڈیٹ اور دھاندلی کی باتیں اب ختم ہو جانی چاہیئں۔متحدہ قومی موومنٹ نے دھاندلی کے الزامات پر انکوائری کمیشن میں بیان جمع کرادیا ۔ فاروق ستار نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں ، آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔ انکوائری کمیشن میں لگائے گئے دھاندلی کے الزامات پر متحدہ قومی موومنٹ کا دفاع کرنے کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کمیشن کو بتایاہے کہ ٹریبونل میں بھی یہی الزامات لگائے گئے مگر کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کیے گئے ، ایم کیو ایم کا مینڈیٹ قطعی طور پر اپنا اور جائز ہے ۔فاروق ستار نے کہاکہ اگست 2013 ءمیں ضمنی انتخاب فوج اور این اے 246 کا الیکشن رینجرز کی کڑی نگرانی میں لڑا ، آج انکوائری کمیشن میں بیان اور جرح کے بعد ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات بندہوجانے چاہییں۔

مزید خبریں :