پاکستان
19 جون ، 2015

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار افسران کے اہم انکشافات

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار افسران کے اہم انکشافات

کراچی............. فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار افسران سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ فشریزاورفش ہاربرکے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں، ملزمان ویلفیئرفنڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے لیاری گینگ وارکو فراہم کرتے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان سے نجی بینک میں خفیہ اکائونٹس سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں، سوسائٹی میں اہم عہدوں پرتعینات افراد زمینوں پرقبضے سمیت دیگرجرائم میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :