19 جون ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا۔وزارت پانی و بجلی کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے سخت برہمی کا اظہار کیاہے،وزیراعظم نے سحری وافطاری کے اوقات میں وزارت پانی وبجلی سے جواب طلب کرلیا،وزیراعظم نے سحری و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور شکایات کے ازالے کی ہدایت کردی ہے۔