پاکستان
19 جون ، 2015

پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دعوت افطار

پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دعوت افطار

اسلام آباد......... پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں آج افطارڈنرکا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے آج دعوت افطار پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کر رکھا ہے، ان میں ن لیگ کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف تو شریک نہیں ہورہے البتہ افطار ڈنر میں ن لیگ کے دو نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا گيا ہے، مسلم لیگ ق اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی دعوت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ، امکان ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کاوفد بھی دعوت افطار میں شریک ہوگا تاہم جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

مزید خبریں :