پاکستان
19 جون ، 2015

فشریزاورفش ہاربرکے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ثبوت

فشریزاورفش ہاربرکے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ثبوت

کراچی........فشریزاورفش ہاربرکے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ثبوت مل گئے۔ ملزمان ویلفیئرفنڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے لیاری گینگ وارکو فراہم کرتے تھے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار افسران سے تفتیش میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار افسران سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کراچی فش ہاربرکے مختلف ٹھیکوں اور فش ہاربر کے گیٹس کے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور بھتوں کی وصولی کے ثبوت مل گئے ہیں جبکہ ملزمان سوسائٹی کے ویلفیئر فنڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے لیاری کے گینگسٹرز کو فراہم کرتے تھے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی، ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ اور رانا شاہد سے رینجرز کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نہ صرف کراچی فش ہاربر کے ٹھیکوں میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیں بلکہ سمندر سے آنے والی کشتیوں اور پھر فشریز سے باہر جاتے ہوئے گاڑیوں سے منظم طریقے سے روزانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ یہ رقم کروڑوں روپے سالانہ بنتی ہے۔تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان سوسائٹی کے ویلفیئر فنڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے لیاری کے گینگسٹر کو فراہم کرتے تھے۔ تفتیشی حکا م کے مطابق ملزمان سے نجی بینک میں خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان زمینوں پر قبضے سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے جبکہ ملزمان سے ایک کالعدم تنظیم کو فنڈز کی فراہمی کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :