12 مئی ، 2012
کراچی … پاکستان نمبر ون اسکواش پلیئر عامر اطلس خان طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آج سے شروع ہونیوالے برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر اطلس خان نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 دن سے سینے اور گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ برٹش اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ عامر اطلس خان کو جمعہ کی صبح برطانیہ روانہ ہونا تھا جبکہ اتوار کو ان کا کوالیفائنگ راوٴنڈ میں پہلا میچ تھا۔ انہوں نے برٹش اوپن کی مینجمنٹ کو میڈیکل رپورٹ بھجواتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ عامر اطلس خان کا کہنا ہے کہ برٹش اوپن میں شرکت سے محرومی پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔