19 جون ، 2015
اسلام آباد.......سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے والد کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردگی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شعیب اختر کے والد محمد اختر ملک کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں، سیاسی شخصیات،،مقامی کھلاڑیوں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شرکت کی۔ والد کے انتقال کی خبر سن کر شعیب اختر بھی ہنگامی طور پر بھارت سے وطن واپس پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام کامیابیوں کے پیچھے ان کے والد کا اہم کردار رہا ہے۔اس موقع پر شعیب اختر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اشکبار ہوگئے۔ انہوں نے تمام اہل وطن سے اپنے والد کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔