20 جون ، 2015
لاہور........ملک کے میدانی علاقوں میں سورج پورے آب و تاب سے چمک رہا ہے ۔کہیں گرم ہواؤں کے تھپیڑےاور کہیں حبس نے شہریوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے ۔ ملک کے بیشتر مقامات میں گرمی کی شدت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ،سندھ کے شہروں گرمی اتنی شدید بڑھ گئی ہے کہ کئی مقامات میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی تجاویز کرگیا ہے ۔ یہ ہی حال کچھ پنجاب کے شہروں کا بھی ہے ۔ جہاں گرمی اور حبس کا راج ہے ۔ بلوچستان کے شہروں میں بھی کہیں لو چل رہی ہے ، تو کہیں سخت حبس ہے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میر پور خاص، بنوں، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پرگرد آلودہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔