پاکستان
20 جون ، 2015

گوجرانوالہ میں باپ کے ہاتھوں 2کمسن بیٹیوں کا قتل ،ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں باپ کے ہاتھوں 2کمسن بیٹیوں کا قتل ،ملزم گرفتار

گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ کے علاقہ ڈھلاں والی میں سفاک باپ نے اپنی دو بیٹیوں کوتیز دھار آلے سے ذبح کرڈالا،ملزم نے بیوی اور اپنے بھائی کو بھی زخمی کر دیا۔ گوجرانوالہ کے موضع ڈھلاں والی کے رہائشی شفقت کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے اپنی دو سالہ بیٹی ایمان اور سات ماہ کی بیٹی حرم کو تیز دھارآلے سے ذبح کر ڈالا۔معصوم بچیوں کو قتل کر کےملزم نے اپنی بیوی شازیہ اور بھائی کو بھی خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کا گذشتہ رات اپنے چچا اور پھر بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :