پاکستان
20 جون ، 2015

قلعہ عبداللہ میں کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ،3 ملزمان گرفتار

 قلعہ عبداللہ میں کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ،3 ملزمان گرفتار

قلعہ عبداللہ.......سیکورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف سی حکام کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر انسداد دہشتگردی فورس اور ایف سی نے مل کر پر قلعہ عبداللہ کے علاقے نیو مجک میں عمل میں لائی ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک گھر کا گھراو کر کے چھاپہ مارا جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے گھر سے تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ۔کارروائی میں 20 راکٹ لانچر،12 کلاشنکوف،6 ائفل،8 پستول،2 یل ایم جی مشین گن، 500 ایل ایم جی راونڈز،ایک عدد ایم جی گن،200 ایم جی راونڈز اور 10 ہزار کلاشنکوف رانڈز شامل ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :