کاروبار
20 جون ، 2015

6 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے، وزیر مملکت پانی و بجلی

6 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے، وزیر مملکت پانی و بجلی

فیصل آباد .........وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیرعلی کاکہناہےکہ سسٹم میں6 ہزار میگا واٹ کی کمی ہے ۔زیادہ لوڈ ڈالا گیا تو پورے ملک کے تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی دینےکےباوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ پرحیرت ہے ۔ عابدشیرعلی نےآج سحری فیصل آباد میں فیسکو کے دفتر کی۔اس موقع پر انھوں نےلوڈشیڈنگ کےحوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس جاری تھا کہ اس دوران اچانک بجلی چلی گئی۔اجلاس سےخطاب میں وزیرمملکت پانی و بجلی نے دعویٰ کیاکہ لوڈشیڈنگ پرکافی حدتک قابوپالیاگیا ہے۔ملک میں بجلی ڈیمانڈ ساڑھےاکیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیداوارپندرہ ہزار میگاواٹ سےزائد ہے۔سسٹم پر زیادہ لوڈ ڈالا گیا تو پاکستان تاریکی میں ڈوب جانےکا خدشہ ہے۔انھوں نےکہاکہ کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم ہونے کے باوجود اسے 650میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،لیکن اس کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔عابدشیرعلی کاکہناتھاکہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے۔کسی بھی قسم کا سیاسی بیان نیشنل ایکشن پلان کو متاثر نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :