20 جون ، 2015
کراچی.......کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر سے 1کلو700گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی ۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسقط ائیر لائن کی پرواز نمبر 326سے اومان جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران اے ایس ایف اہلکار نے مسافر ظفر گل سے 1کلو700گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی۔برآمد کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔