پاکستان
20 جون ، 2015

وزیراعظم کی سحر و افطار میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانےکی ہدایت

وزیراعظم کی سحر و افطار میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانےکی ہدایت

اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگہ نے وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کر کے سحری اور افطار میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کےامور پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بجلی کی صورتحال بہتر بنا کر عوام کی مشکلات کوکم کیا جائے ۔ اس سے قبل سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو بتا یا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے بجائے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے سمیت گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے بھی بجلی کا استعمال بڑھا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتا گیا کہ بجلی کی طلب میں کمی سے ہی صورتحال معمول پر آ سکتی ہے۔ اس وقت بجلی کی پیداوار 13 ہزار سے 15 ہزار میگا واٹ کے درمیان ہے، غیر معمولی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی وضاحت طلب کی ہے۔

مزید خبریں :