پاکستان
12 مئی ، 2012

ن لیگ کو دومرتبہ اقتدار ملا لیکن سندھی عوام کی خدمت نہیں کی ،قائم علیشاہ

ن لیگ کو دومرتبہ اقتدار ملا لیکن سندھی عوام کی خدمت نہیں کی ،قائم علیشاہ

اوباڑو…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو دومرتبہ اقتدار ملا انہوں نے سندھ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،اوباڑو میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام آج بھی صدر زرداری،وزیر اعظم اورپیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ صدر،وزیراعظم اقتدارمیں رہیں اورقوم کی خدمت کریں۔تمام مسائل کوپیپلزپارٹی ہی حل کریگی،ابھی بہت سارے مسائل ہیں جنھیں حل کرناہیں،نوجوانوں کوروزگاراورعورتوں کوحقوق دینے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں کہ وہ عوام کی خدمت نہ کرسکے۔پیپلزپارٹی میں شہیدبھٹوسے لے کرآصف زرداری تک سب نے جدوجہدکی،آیندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔نوازشریف کی لانگ مارچ کی دھمکی پرآج10لاکھ افرادیہاں جمع ہیں،عوام پیپلزپارٹی،صدرزرداری اوروزیراعظم گیلانی کیساتھ ہیں، ہم بھی چین سے نہیں بیٹھے ہیں ،ہم نے عوام کی خدمت کی۔یہ حکومت عوام کی حکومت ہے،باطل قوتوں سے سے ڈرنے والے ہم نہیں۔نوازشریف نے سندھ کے عوام کوللکاراتو5کروڑعوام لاہورلیکرجائینگے،موجودہ حکومت ذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بینظیربھٹوکی حکومت ہے،محترمہ بینظیربھٹواورعوام کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔

مزید خبریں :