پاکستان
20 جون ، 2015

پی ٹی آئی لوڈشیدنگ کے نام پر سیاست کررہی ہے ،امیر مقام

پی ٹی آئی لوڈشیدنگ کے نام پر سیاست کررہی ہے ،امیر مقام

پشاور......وزیراعظم کے مشیرامیر مقام نے کہا ہے کہ واپڈا کی املاک قومی ملکیت ہیں، ان کو نقصان پہنچاناقابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی والے لوڈشیدنگ کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ عمران خان بتائیں کہ ڈھائی سالوں میں کتنےڈیم بنائے۔ پیسکوہیڈکوارٹر پشاور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں امیر مقام نے بتایا کہ پیسیکو حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ممکن بنایاجائے۔ امیر مقام نے کہا کہ صوبے کو اس وقت ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ رمضان کے دوران طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت لوڈشیڈنگ کے نام پر سیاست کررہی ہے، صوبائی حکومت اگر خود مظاہرے کرے گی تو عوامی املاک کو تحفظ کون دے گا۔ انہو ں نے عمران خان سے سوال کیا کہ انہوں نے ڈھائی سالوں میں کتنے ڈیم بنائے حالانکہ انہوں نے 360 ڈیمز بنانے کا اعلان کیاتھا۔

مزید خبریں :