کھیل
20 جون ، 2015

گال ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیم 417رنز بناکر آئوٹ،اسد کی سنچری

گال ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیم 417رنز بناکر آئوٹ،اسد کی سنچری

گال......گال ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم 417رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، پہلی اننگز میں پاکستان کو سری لنکا پر117رنز کی سبقت حاصل رہی۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے پانچ وکٹ118 رنز سے اننگزشروع کی، سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کا بھرپور ساتھ دیا،اسد شفیق نے ،سرفراز احمد بدقسمتی سے صرف چار رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے، انہیں 96 رنز پر پرساد نے بولڈ کیا۔دوسرے اینڈ پرموجود اسد شفیق اپنی عمدہ اننگزجا ری رکھی اور شاندار سنچری 131 اسکور کی،اسد شفیق کی اننگز میں5چوکے شامل تھے ،ان کے ساتھ ذوالفقار بابر نے بھی بیٹنگ کے خوب جوہر دکھائے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا بہترین اسکور56رنزبنا ڈالا جس میںتین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

مزید خبریں :