20 جون ، 2015
کراچی......ملک بھر میں گرمی عروج پر ہےکراچی کا درجہ حرارت بھی 44 درجے تک جا پہنچا ہے جس کے بعد لوگ گرمی سے بے ہوش ہونے لگے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی ہوا رکنے سے کراچی میںگرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے ایک روز بعد ختم ہو جائے گی ۔کراچی کے علاوہ اندرون سندھ میں صورت حال مزید سنگین ہےاور جیکب آباد میں گرمی 49 ، سبی میں 48 اور لاڑکانہ میں 47ڈگری تک جا پہنچا ہے۔