کھیل
12 مئی ، 2012

آئی پی ایل 5: ممبئی انڈینز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل 5: ممبئی انڈینز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ہرادیا

ممبئی … آئی پی ایل 5 میں ممبئی انڈینز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے شکست دے دی، روہت شرما نے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔ ایڈن گارڈن کولکتا میں کھیلے گئے میچ میں شاہ رخ خان کی کولکتا نائٹ رائیڈر 183 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 155 رنز بناسکی، جیک کیلس 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے، یوسف پٹھان نے 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ ممبئی انڈینز کے مناف پٹیل، پراگیان اوجھا، کیرن پولارڈ اور اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے 20 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 182 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی خاص بات روہت شرما کی سنچری تھی انہوں نے 60 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٴٹ 109 رنز بنائے ، جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ہرشل گبز نے بھی ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔ سچن ٹنڈولکر 2 رنز بنا کر شکیب الحسن کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔

مزید خبریں :