کھیل
21 جون ، 2015

گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

گال .....پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف دیا جو اس بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔محمد حفیظ46اور احمد شہزاد 43رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 63 رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع ،پہلی ہی گیند پر ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ گرگئی،یاسر شاہ نے نائٹ واچ مین کو صفر پر چلتا کیا۔اس کے بعد کرونا رتنے اور تھری مانےنےاچھی بیٹنگ کی ،لیکن وہاب ریاض نے یونس خان کی مدد سے تھریمانے کو 44 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کر دیا۔ دوسری جانب کرونا رتنے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کھانے کے وقفے پر کرونا رتنے 63اور میتھیوز 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،کپتان میتھیوز 5رنز بناکر یاسرشاہ کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔کرونا رتنے بھی 79رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔وتھا ناگے صرف ایک رن بناسکے، ان کی وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔پرساد کو2رنز پر ذوالفقار بابر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ہیراتھ بھی ایک رن بناکر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔چندیمل 38رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آئوٹ ہوئے، یوں سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 206رنز بناسکی اور پاکستان کو گال ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 90رنز کا ہدف ملا ہے۔یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 7کھلاڑیوں کا شکار کیا ،ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں یاسر شاہ نے9وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔پاکستان نے 9سال بعد سری لنکا کو اس کی سرزمین پر شکست دی ہے،پاکستان نے آخری مرتبہ 2006میں انضمام الحق کی قیادت میں کینڈی ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز اپنے نام کی تھی۔

مزید خبریں :