پاکستان
21 جون ، 2015

دہشتگردی کیخلاف سب ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی سندھ

دہشتگردی کیخلاف سب ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی سندھ

لاڑکانہ .......وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سب ایک پیج پر ہیں ، جو تھوڑی بہت خلش ہے وہ دور ہوجائیگی۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنمائوں کا اجتماع ہوا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آپریشن جیسے چل رہا ہے ویسے ہی چلتا رہے گا ۔دہشتگردی کیخلاف سب ہی ایک پیج پر ہیں ۔رینجرز کے حوالے لکھے گئے خط پر انہوں نے کہا کہ اس سے پیدا ہونے والی خلش جلد ہی دور ہوجائیگی جبکہ دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن جیسے چل رہا ہے ویسے ہی چلتا رہیگا ۔

مزید خبریں :