21 جون ، 2015
میرپور،ڈھاکا......بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریزدو صفرسے جیت لی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشکو جیت کے لیے 201 رنزکا ہدف دیا تھا جسے ٹائیگرزنے صرف 4 وکٹ کے نقصان پر38اوورزمیں حاصل کرلیا۔اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم 45اوورز میں دوسو رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 51ناٹ آئوٹ،سومایا سرکار 34اور لٹن داس 36قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کو مین آف میچ قرار دیا گیا۔