22 جون ، 2015
کراچی.........عابد شیر علی کے برعکس وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، کراچی کی صورت حال پر نیپرا کو نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا انٹرویو آپ دیکھ سکیں گے آج رات 10بجکر 5منٹ پرصرف جیو نیوز پر۔