پاکستان
22 جون ، 2015

پرویز خٹک نے پیسکوافسران کولوڈشیڈنگ کاذمہ دارقراردیدیا

پرویز خٹک نے پیسکوافسران کولوڈشیڈنگ کاذمہ دارقراردیدیا

پشاور........ملک بھرمیں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کی گونج خیبرپختونخوااسمبلی میں بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پیسکوافسران کولوڈشیڈنگ کاذمہ دارقراردیدیا۔ کہتے ہیں کہ صوبے کوآگ میں جھونکنے والے پیسکوچیف کوآگ لگادیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ہمارے حصے کی بجلی صوبہ میں نہ آئی توحکومت اوراپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی واپڈا ہاؤس میں جاکر بیٹھ جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :