پاکستان
23 جون ، 2015

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ،شدت پسندوں کیخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان ،آپریشن ضرب عضب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ کامیاب ضرب عضب کے بنے ہوئے ماحول سے فائدہ اٹھایا جائے گا، آپریشن ضرب عضب کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،ایسےعناصر جہاں بھی ہونگےانہیں پکڑکرانصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا،وزیراعظم نےفاٹا میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پرمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :